خواجہ سرا امریکی سینیٹ کا رکن منتخب ہو گیا، کس ریاست سے کامیابی حاصل کی؟ جیت کا کیا پیغام دیا؟

ڈیلاویئر (پی این آئی)خواجہ سرا امریکی سینیٹ کا رکن منتخب ہو گیا، کس ریاست سے کامیابی حاصل کی؟ جیت کا کیا پیغام دیا؟امریکی صدارتی انتخابات میں ریاست ڈیلاویئر سے کامیابی حاصل کرنے والی سارہ ایم سی برائڈ تاریخ رقم کرتے ہوئے امریکا کی پہلی خواجہ سرا سینیٹر بن گئیں ۔گزشتہ شب سارہ ایم سی برائڈ کی

جانب سے سینیٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹویٹ کیا گیا کہ ” ہم جنرل الیکشن جیت چکے ہیں۔ آپ سب کا شکریہ شکریہ شکریہ“۔واضح رہے 2016 میں بھی سارہ ایم سی برائڈ امریکا کے بڑے جماعتی کنونشن سے تقریرکرنے والی پہلی خواجہ سرا شخصیت کے طور پر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔30 سالہ سارہ آزادانہ طور پر بھاری اکثریت سے جیتنے والی امریکا کی پہلی منتخب رکن ہیں جنہوں نے ریپبلکن جماعت سے تعلق والے سیاسی حریف سٹیوین واشنگٹن کو شکست سے دوچارکیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں