واشنگٹن (پی این آئی)ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ، انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، لیکن انتخابی نتائج کا عمل اچانک رک گیا ،یہ دھوکہ ہے ، اس لیے ووٹوں کی گنتی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ جارہا ہوں ،فوکس نیوز کے مطابق اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا
کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم الیکشن جیت چکے ، عنقریب کامیابی کا جشن منائیں گے ، شاندار حمایت پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مشی گن میں تقریبا 3 لاکھ ووٹوں سے جیت رہے ہیں ، فلوریڈا اور ٹیکساس میں کامیاب ہوگئے ، ہم جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں جیت کے قریب ہیں ، ایری زونا میں کسی نے کامیابی کا اعلان کیا ہے لیکن ہم وہاں مقابلے میں ہیں ، ٹیکساس میں ہم نے 70 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ، کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، انتخابات کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ،ہم ایسی ریاستوں میں بھی جیت چکے ہیں جہاں ہمیں ضرورت نہیں تھی ، اوہائیو سے مجھے محبت ہے اور وہاں بھی کامیابی حاصل کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق اب تک ڈیموکریٹکس کے امیدوار جو بائیڈن کو ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے اور 16 کے قریب ریاستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پورے ملک میں بہت اچھی پوزیشن میں ہیں، شکریہ۔ڈونلد ٹرمپ نے اپنے حریف امیدوار جو بائیڈن پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آج رات بڑی جیت کا بیان دوں گا۔دوسری جانب ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن نے بھی اہلیہ کے ہمراہ امریکی عوام سے خطاب کیا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں، یقین رکھیں ہم الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں جن لوگوں نے بھی ڈیموکریٹکس کے لیے مہم چلائی اور محنت کی ان سب کا شکر گزار ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں