صدر ٹرمپ بھی توہم پرست نکلے، انتخابی مہم کس شہر میں ختم کی؟ امریکی شہری حیرت میں ڈوب گئے

وسکونسن (پی این آئی) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی الیکشن مہم کا اختتام ہو گیا ہے اور اب ووٹنگ کا مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عام طور پر امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو ریاست مشی گن سے کامیابی نہیں ملتی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ

نے چار برس قبل 2016 کے الیکشن میں اس ریاست میں حیران کن اپ سیٹ کیا تھا۔ پیر کی شام اپنی الیکشن مہم کے اختتام کے لیے 2016 کی طرح صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مشی گن کے شہر گرینڈ رپپڈز کا رخ کیا۔ صدر ٹرمپ نے گرینڈ رپیڈز جانے سے قبل وسکونسن کے علاقے کینوشا میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ ْہم نے چار برس قبل وہاں اختتام کیا تھا۔ میں کچھ توہم پرست ہوں۔ چلیں، دوبارہ وہیں چلتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close