استنبول(شِنہوا)ترکی کے صوبہ ازمیر میں آنیوالے زلزلے جس میں کم از کم 85 افراد ہلاک ہوئے ہیں کے تقریبا 65 گھنٹوں بعد ترک امدادی اہلکاروں نے پیر کے روز ایک کتے کو عمارت کے ملبے کے نیچے سے نکال لیا ہے۔ترکی کی آفات اور ہنگامی انتظامیہ اتھارٹی(اے ایف اے ڈی)نے کہا کہ کتے “ایرس” کو ایک
اپارٹمنٹ کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔”ایرس” کے تھک جانے کی اطلاعات ہیں لیکن وہ اچھی حالت میں ہے۔ اس کتے کو اس کے مالک گیزم الیری کے حوالے کر دیا گیا ہے جسے اس زلزلے کے 10 گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا گیا تھا۔جمعہ کے روز ازمیر کے ضلع سیفیری حصار میں بحیرہ ایجیئن میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اے ایف اے ڈی نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ زلزلے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر 85 ہو گئی ہے۔ مزید کہا کہ زلزلے سے مجموعی طور پر 994 افراد زخمی ہوئے ہیں۔صوبے میں مہندم ہونیوالی کل 8 عمارتوں کے ملبے میں تلاش اور بچا کی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں