واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ کے صدارتی انتخاب 2020 میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار جو بائیڈن کو قومی سطح پر موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دس فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل ہے،یہ بات جاری ایک نئے انتخابی جائزہ میں سامنے آئی ہے۔صدارتی انتخاب سے دو روز پہلے این بی سی اور وال اسٹریٹ جرنل کے
ایک انتخابی سروے کے مطابق اندراج شدہ قومی رائے دہندگان میں بائیڈن کی حمایت 52فیصد جبکہ ٹرمپ کو 42فیصد رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے۔انتخاب سے پہلے کئے گئے اس آخری انتخابی سروے کے مطابق انتخابی معرکے کی اہم 12ریاستوں ایریزونا ، فلوریڈا ، جارجیا ، آئیووا ، مینے، مشی گن ، منیسوٹا ، نارتھ کیرولائنا ، نیو ہیمپشائر،نیواڈا،پنسلوانیا اور وسکونسن میں بائیڈن کو ٹرمپ پر 45 فیصد کے مقابلے میں 51 فیصد رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے جو 6فیصد زیادہ ہے۔29اکتوبر سے 31اکتوبر تک کئے جانے والے اس انتخابی سروے میں بتایا گیا ہے کہ بائیڈن کو سیاہ فام رائے دہندگان میں(87فیصد سے 5فیصد)،18سال سے 34سال کی درمیانی عمر کے نوجوانوں میں (60فیصد سے32فیصد)، بڑی عمر کے رائے دہندگان (58فیصد سے35فیصد)، خواتین (57فیصد سے37فیصد)، کالج ڈگری رکھنے والے سفید فام (56فیصد سے41فیصد) اور آزاد رائے دہندگان میں (51 فیصد سے36 فیصد) کی برتری حاصل ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں