بیت المقدس پر صیہونی دہشتگرد فوجیوں کا دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار کر لیے گئے

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردفوجیوںنے بیت المقدس پر دھاوا بو لتے ہوئے متعدد افراد کو زخمی اور گرفتار کر لیا ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردفوجیوںنے اتوار کے روز بیت المقدس پر حملہ

کیا جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوگئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔اسرائیل کی فوج مختلف حیلے بہانوں سے قدس پر یلغار کر کے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔فلسطینی چینل القدس اسکوائر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 169 فلسطینیوں کو گرفتار اور فلسطینیوں کے 21 گھروں کو مسمار کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close