امریکا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز کانیا عالمی ریکارڈقائم ہو گیا

نیویارک (پی این آئی)امریکا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز کانیا عالمی ریکارڈقائم ہو گیا۔امریکی حکام کے مطابق امریکا میں ایک دن میں 99 ہزار750 کیسز سامنے آگئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1009 اموات بھی ہوئیں ،امریکا سے پہلے یومیہ سب سے زیادہ کیسز بھارت میں سامنے آئے تھے،بھارت

میں 17 ستمبر کو ایک دن میں 97ہزار894 کیسز سامنے آئے تھے۔امریکی حکام کاکہناہے کہ امریکا میں مسلسل دوسرے دن 90 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ،امریکا میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد91 ہزار14 ہزار418 ہو گئی جبکہ امریکا میں ابتک 2 لاکھ 30ہزار345 افراد وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں ۔ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد4 کروڑ63 لاکھ93 ہزار338 ہوگئی،کوروناوائرس سے متاثر 3کروڑ34 لاکھ87 ہزار66 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،بھارتی وزارت صحت کاکہناہے کہ بھارت میں ایک دن میں کوروناوائرس کے46 ہزار964کیس ریکارڈہوئے، بھارت میں24گھنٹوں میں کوروناوائرس سے470اموات ہوئیں،بھارت میں کوروناکیسز81 لاکھ84 ہزار، اموات1لاکھ22 ہزار سے زائدہوگئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close