یہ کام ہوا تومیری جیت یقینی ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

پنسلوینیا(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ پنسلوینیاکانتیجہ ری پبلکنزکے حق میں نکلاتوجیت یقینی ہوگی۔ڈونلڈٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ الیکشن کے نتائج کوالتواکاشکارکرسکتی ہے،نتائج کی تاریخ بڑھانامایوس کن اورسیاسی فیصلہ ہوگا،نتائج کےلئے تاریخ بڑھادیں

تاکہ اورلوگ ووٹ ڈال لیں،جب وقت تھاتولوگوں نے اپناووٹ کیوں نہیں ڈالا،دھاندلی3نومبرسے اس عرصے کے دوران ہوگی جوسپریم کورٹ دےگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آپ خوش قسمت ہیں کہ میں آپ کاصدرہوں،جوبائیڈن آئے توکوروناویکسین مزیدالتواکاشکارہوجائےگی،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کودلدل کے کیڑوں سے تشبیہ دےدی،انہوں نے کہاکہ ری پبلکنزیقینی بنائیں کہ3نومبرکوووٹ ڈالیں،ایک دوسرے کوپکڑکرپولنگ بوتھ لے جائیں،ماتحت اپنے افسرکولےکرجائے،ٹرمپ کاکہناتھا کہ پنسلوینیاکانتیجہ ری پبلکنزکے حق میں نکلاتوجیت یقینی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close