گستاخانہ خاکوں سے میرا اور میری حکومت کا کوئی تعلق نہیں، فرانسیسی صدر کی عقل ٹھکانے آگئی

پیرس (پی این آئی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہاہے کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے مسلمانوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں، گستاخانہ خاکے حکومتی پروجیکٹ نہیں ہے اور نہ ہی ان کو سرکاری حمایت حاصل ہے۔میرے خیال میں اشتعال کی وجہ میرے حوالے سے منسوب جھوٹی باتیں ہیں، گستاخانہ خاکوں سے

متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پھیلایا گیا۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمانوئل میکرون نے اپنے ملک میں گستاخانہ خاکوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے مسلمانوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں، گستاخانہ خاکے حکومتی پروجیکٹ نہیں ہے اور نہ ہی ان کو سرکاری حمایت حاصل ہے۔ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اشتعال کی وجہ میرے حوالے سے منسوب جھوٹی باتیں ہیں، گستاخانہ خاکوں سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پھیلایا گیا۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ مقامی لوگ میرے بیان کو سمجھتے تھے، اسی وجہ سے یہاں کوئی ردِعمل نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کا حامی ہوں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ گستاخانہ خاکے نجی صحافتی اداروں نے شائع کیے جو حکومتی اجارہ داری سے آزاد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close