دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب نے عمرہ کی آن لائن بکنگ کی اجازت دیدی

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن اور مکہ معظمہ میں ایوان صنعت وتجارت کی ہوٹلنگ کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے کہاہے کہ دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں فرزندان توحید عمرہ کی ادائی کی خواہش رکھتے ہیں۔ عمرہ کی ادائی مزید آسان بنانے کے لیے حکومت نے عمرہ پروگرام آن لائن

فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کی خریداری کے بعد عمرہ کے خواہش مند حضرات آن لائن بکنگ کر سکیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمرہ پروگرام خریدنے والا کوئی بھی غیرملکی مسلمان عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد ہوائی جہازوں کی ٹکٹ، مواصلات، ہوٹلوں میں قیام،عمرہ کی ادائیگی سے متعلق معاون کمپنی اور دیگر ضروری مراحل کی بکنگ کرسکتا ہے۔ العمیری کا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب میں عمرہ کی سہولت فراہم کرنے والی 531 کمپنیاں اور ٹور آپریٹرز کام کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ عمرہ کی بکنگ کے لیے اس وقت 32 آن لائن بین الاقوامی پلیٹ فارم کام کر رہے ہیں جب عمرہ مناسک کے حوالے سے 6500 غیرملکی ایجنٹ مصروف عمل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close