ایاز صادق کے بیان کے بعدنریندر مودی چوڑا ہوگیا بھارتی اپوزیشن رہنمائوں نے بھی کھری کھری سنا دیں

نئی دہلی (پی این آئی ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی تسلیم کردہ شکست پر فتح کے گن گانے لگا۔ پلوامہ سبکی سے بچنے کا راستہ ملنے پر نریندر مودی نے اپوزیشن کو بھی رگڑ دیا۔ اپنی ناکامی کو رافیل پر ڈالنے والے مودی نے ایاز صادق کے بیان کا سہارا لیتے ہوئے

سیاستدانوں کو انتباہ کیا کہ اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے آلہ کار نہ بنیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پوری دنیا اور خود ہندوستان نے پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کیا تا ہم ایاز صادق کے بیان نے ہندوستان کی شکست اور ہزیمت کو کم کرنے کے لیے آکسیجن مہیا کی ۔ بھارتی اپوزیشن رہنمائوں نے ایاز صادق کے بیان کے بعدنریندر مودی کے چوڑا ہونے پر کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ صرف ایک بیان پر نریندر مودی بر الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ایک حقیقت اور تسلیم شدہ ہے کہ مودی نے پلوامہ واقعہ میں منہ کالا کروایا ہے اور اس حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا ۔جس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں ایاز صادق کے بیان کا سہارا لیتے ہوئے سیاستدانوں کو انتباہ کیا کہ اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے الہ کار نہ بنواور دشمن کے ہاتھوں میں کھیل کر اس کے ہاتھ مضبوط نہ کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں