غیر قانونی اسپین جانے والوں کی مسافر کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 200سے زائد افراد سوار تھے

ڈاکار(آئی این پی)بین الا اقوامی ہجرت تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سینیگال سے غیر قانونی طور پرمسافروں کو لے کر اسپین جانے والی بوٹ سمند برد ہو گئی ہے، بوٹ پر تقریبا 200 مسافر سوار تھے ، جبکہ ابتک 140 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیگال میں

گزشتہ ہفتے رونما ہونے والے بوٹ کے حادثے میں کم از کم 140 افراد ہلاک ہو گئے۔بین الا اقوامی ہجرت تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سینیگال سے اسپین جانے کے لیے رختِ سفر باندھنے والی بوٹ پر تقریبا 200 مسافر سوار تھے ، جبکہ ابتک 140 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ سال 2020 میں رونما ہونے والا غیر قانونی نقل مکانی کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔اسپین کو جانے کی کوشش میں ہونے والی یہ بوٹ 24 اکتوبر کو انجن کی خرابی کے باعث دکار سے 80 کلو میٹر کے فاصلے پر غرقاب ہو گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں