مسلمان خاتون نے کورونا وائرس سے بچائو کی خصوصی مشین تیار کر لی

غزہ (پی این آئی) فلسطین کی ایک کاروباری خاتون نے غزہ میں ہوٹل یا دیگر عوامی مقامات پر آنے والے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے خصوصی مشین تیار کرلی۔حیبہ الہندی کی تیار کردہ مشین 6 فٹ 5 انچ بلند ہے جس سے ہوٹل یا دیگر عوامی مقامات میں داخل ہونے والے شخص کے جسم کا درجہ حرارت

چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھوں پر جراثیم کش سپرے ہوتا ہے۔اگر کسی شخص کے جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو تو اس مشین میں ایک سرخ بتی روشن ہو جاتی ہے،اگر ہوٹل آنے والے صارف کے جسم کا درجہ حرارت معمول کے مطابق ہے تو ہوٹل کا دروازہ خود کار طریقے سے کھل جاتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مشین بنانے والی کاروباری خاتون حیبہ الہندی کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت ماپنے اور جراثیم کا خاتمہ کرنے کے لیے آلات غزہ کے باہر سے منگوائے گئے ہیں، یہ ڈیوائس کئی ٹیکنالوجیز کا مجموعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جب غزہ میں پھیلنا شروع ہوا تو انہوں نے خود سے کہا کہ وہ کوئی ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کریں گی جس سے اس وبا کا مقابلہ کیا جا سکے۔ان کے بقول پھر انہیں ایک سنییٹائزر بنانے کا خیال آیا تو انہوں نے یہ سمارٹ مشین ڈیزائن کی۔انہوں نے وبا سے لوگوں بچانے کے لے بنیادی طور پر 8 مشینیں ڈیزائن کی ہیں۔ ان میں ایک نیلے اور پیلے رنگ کی روبوٹ کی شکل کی بھی مشین ہے جس کو بنانے کا مقصد بچوں کو آگاہی دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کی تیار کردہ مصنوعات پر توجہ دے رہے ہیں اور دنیا کو یہ دکھانا چاہتے ہیں ناکہ بندی کے شکار غزہ میں بھی ایجادات ہو رہی ہیں۔اس مشین کی قیمت 500 ڈالرسے 1500 ڈالرکے درمیان ہے۔ مشین کی قیمت کا تعین اس میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close