مسلمان پولیس افسرکو داڑھی نہ منڈوانے پرنوکری سے معطل کردیا گیا

اترپردیش (پی این آئی)مسلمان پولیس افسرکو داڑھی نہ منڈوانے پرنوکری سے معطل کردیا گیا۔مودی سرکارکے آنے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم اورتعصب کی نئی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں،کہیں گائو رکھشا کے نام مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اورکہیں داڑھی رکھنے پر تعصب کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان پولیس افسرکو داڑھی نہ منڈوانے پرنوکری سے معطل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت کے رامالا پولیس اسٹیشن میں مسلمان سب انسپکٹرانتشارعلی کو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی جانب سے سب انسپکٹر انتشارعلی پر مسلسل داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا رہا جس کے خلاف انہوں نے 29 نومبر 2019 میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) میرٹھ کو ایک خط لکھا اورآئی جی سے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔سب انسپکٹرکی جانب سے لکھے گئے اس خط پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مسلمان سب انسپکٹرکو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کر دینے کے معاملے پر دارالعلوم دیوبند کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں