نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکنِ پارلیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے ایل اے سی پر مزید 8 کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔مقامی اخبارکے مطابق لداخ سے تعلق رکھنے والے سابق بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ تھپستن چیونگ Thupstan
Chhewang نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج نہ صرف بھارتی علاقے میں گھس آئی ہے بلکہ اس نے 2 اہم بھارتی پوزیشنوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔سابق بی جےپی رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا ہے کہ بھارتی فوجی نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں ٹینٹس میں رہ رہے ہیں جو ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ بھارتی سرکار فوجیوں کو مناسب شیلٹر فراہم کرے، بھارت اپریل کے آخری ہفتے سے لے کر اب تک فنگر فور سے آگے گشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔اس سے قبل بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی فوج نے ایل اے سی کے ساتھ ایک ہزار کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں