بھارت کے ساتھ ہمارے معاملات میں امریکہ دخل نہ دے، چین نے خبردار کر دیا

بیجنگ (این این آئی)چین کے سفارت خانے میں بھارت کے دورے پر امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہمارے معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے پومپیو کے بیان پر کہا گیا کہ

امریکی سیکریٹر اسٹیٹ چاہتے ہیں کہ خطے میں چین کے دوسرے ممالک سے تعلقات میں کشیدگی ہو۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کی سرد جنگ والی ذہنیت اور نظریاتی تقسیم ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی ہے لیکن چین اس کی بھر پور مخالفت کرتا ہے۔بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے چین کے سفارت خانہ نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اور عسکری راستوں کے ذریعے مذاکرات کر رہے ہیں۔رد عمل میں کہا گیا کہ چین اور بھارت میں اپنے اختلافات کو باقاعدگی کے ساتھ ختم کرنے کے لیے دانش مندی اور صلاحیت ہے اور کسی تیسرے فریق کو مداخلت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close