ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران ممنوعہ فضائی حدود میں جہاز گھس آیا، فوری طور پر ایف 16 بھیجا گیا، پھر کیا ہوا؟

ایری زونا(این این آئی )ایری زونا میں امریکی صدر کی ریلی کے دوران ممنوعہ فضائی حدود میں ایک جہاز گھس آیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر ایری زونا میں صدر ٹرمپ اپنی صدارتی مہم کی ریلی کے سلسلے میں موجود تھے کہ اس دوران علاقے کی ممنوعہ قرار دی گئی فضائی حدود میں ایک چھوٹا ائیرکرافٹ

داخل ہوگیا جسے فوری طور پر جنگی طیارے نے گھیر لیا۔اس حوالے سے نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفینس کمانڈ(نوراڈ)کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایری زونا میں صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک چھوٹا جہاز فضائی حدود میں داخل ہوا جسے روکنے کے لیے ایف 16 طیارہ فوری طور پر بھیجا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیارے کی مزاحمت کے دوران فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے چھوٹے طیارے نے کوئی رد عمل نہیں دیا تاہم اسپیس سینٹر کی جانب سے بھیجے گئے جہاز کے سگنل فلیر کے بعد جہاز سے ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے رابطہ ہوا۔ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے چھوٹے طیارے کو نوراڈ کے طیارے نے بغیر کسی مزاحمت کے ممنوعہ علاقے سے باہر نکال دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی کے دوران جہاز کی گھن گرج پر صدر ٹرمپ متوجہ ہوئے اور کہا کہ انہیں یہ آواز بہت پسند ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close