بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 80 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، فرانس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور جرمنی میں بھی مسلسل اضافہ

نئی دہلی (این این آئی )دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد کے حوالے سے بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں مریضوں کی تعداد 80 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب فرانس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور جرمنی سمیت یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی کورونا کے کیسز میں اضا فہ ہو رہا ہے،بھارتی

ٹی وی کے مطابق بھارت میں کورونا سے1 لاکھ 19ہزار 535 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 لاکھ 46ہزار 429 ہو گئی۔دوسری جانب فرانس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور جرمنی سمیت یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی کورونا کے کیسز میں اضا فہ ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close