فیس بک کی بھارت میں بڑی عہدیدار انکھی داس نے استعفی دیدیا، وجہ کیا بنی؟

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ڈائریکٹر آف پبلک پالیسی انکھی داس نے استعفی دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انکھی داس پر فیس بک پر نفرت انگیز بیانیوں کی پوسٹس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے الزامات تھے۔فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے 40 سے زائد

سماجی حقوق کے گروپوں نے انکھی داس کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے قبل امریکی اخبار نے انکھی داس کی جانب سے کمپنی کے مالی فائدے کے لیے نفرت انگیز پوسٹ ہٹانے سے انکار کی خبر دی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close