تل ابیب (پی این آئی)اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ چین سے کروناوائرس کے علاج کی ویکسین اپنے وطن میں لے گئے ۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس ویکسین کو مطالعے کی غرض سے لایا گیا ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق
اس ویکسین کو حالیہہفتوں کے دوران میں اسرائیل لایا گیا ہے۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیل نے خود کووِڈ19 کے علاج کے لیے اپنی تیار کردہ ویکسین کی جانچ کا اعلان کیا ۔اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے یہ اعلان کیا کہ وہ ریگولیٹری منظوری کے بعد یکم نومبر سے اپنی کرونا وائرس کی انسانی جانچ شروع کرے گا۔یہ ادارہ اسرائیل کی وزارت دفاع کے زیراہتمام ہے۔اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیموئل شپیرا نے امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ اسرائیلی مکینوں اور ان کے نزدیکی ہمسایوں کے استعمال کے لیے اس ویکسین کے ڈیڑھ کروڑ نسخے تیار کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں