خطرناک بیماریوں کو شکست دینے والی نرس نے بالآخر کس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے؟

لندن(پی این آئی)خطرناک بیماریوں کو شکست دینے والی نرس نے بالآخر کس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے؟ برطانیہ میں دماغ اور گردے کی سنگین بیماری کو شکست دینے والی نرس کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 57 سالہ ایما ویانزون نامی برطانوی نرس دماغی مرض انیورزم

اور گردے کی بیماری سے لڑ رہی تھیں، اس ضمن میں ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا۔ایما ویانزون تین سال تک ان بیماریوں سے لڑنے کے بعد صحت یاب ہوئیں مگر حال ہی میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی اور تین ہفتے کے دوران ہی انتقال کر گئیں۔ڈاکٹرز اس بات پر حیران ہیں کہ ایما نے جب خطرناک بیماریوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا تو ان کی کورونا سے کیسے موت ہوگئی کیونکہ کوویڈ کے مقابلے میں گردے اور دماغ کی بیماریاں زیادہ سنگین ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close