واشنگٹن (پی این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل ہفتے کے روز سوڈان کے لئے 81 ملین ڈالر کے امریکی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا کہ امریکا نے بحران سے متاثر سوڈانی عوام کی بحالی کے لیے انسانی امداد طور پر 81 ملین
ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ فنڈنگ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت اور بہبود پر صرف کی جانے والی امداد کا حصہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا دنیا بھر میں انسانی امداد کے شعبے میں سب سے زیادہ امداد فراہم کر رہا ہے۔امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے یہ اعلان سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں