مقبوضہ کشمیر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے

سرینگر(پی این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے، مقبوضہ کشمیر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق

یہ پوسٹرز سرینگر، گندربل، بانڈی پورہ، بڈگام اور دیگر علاقوں میں لگے۔ سرینگر میں جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز پر قائداعظمؒ کی تصویرکے ساتھ پاکستان ہماری شہ رگ ہے بھی لکھا ہے۔پوسٹرز پر صدر عارف علوی کی تصویرکے ساتھ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے اور وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے اور ’کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ کے بیانات بھی درج ہیں۔وزیراعظم کے بیانات ’جموں کشمیر کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے‘ کے بینر لگے ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close