جدہ (پی این آئی )سعودی عرب کی قومی ایئر لائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ نومبر سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے ان 33 شہروں میں براعظم یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی بڑے ایئرپورٹس کے علاوہ پاکستان کے اسلام آباد، کراچی، لاہور،پشاور اور ملتان شامل ہیں السعودیہ کے
مطابق امریکہ کے لیے سفر کرنے والے سعودی شہری صرف واشنگٹن کے ایئرپورٹ جا سکیں گے ایئر لائن نے کہا ہے کہ ان فلائٹس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت ملے گی جو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے فضائی سفر کے طے کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں گے ۔سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک فضائی سفر پر پابندیوں کے بعد مملکت کی قومی ایئر لائن نے گزشتہ ماہ 15 ستمبر کے بعد دنیا کے 20 شہروں کے لیے اپنی فلائٹس دوبارہ شروع کی تھیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام پابندیاں اگلے سال کے آغاز پر ختم کی جائیں گی ۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل السعودیہ دنیا کے 85 شہروں کے ایئر پورٹس کے لیے فلائٹس آپریٹ کرتی تھی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں ایئر لائن انڈسٹری کو بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کو سعودی حکومت کی جانب سے بہتر انداز میں اس خلاء کو پورا کیا جائے گا جو کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں