اسرائیل نے ویزے کی شرط ختم کر دی، 90 روز تک قیام کی اجازت دے دی گئی

جراسلم(پی این آئی)اسرائیل نے ویزے کی شرط ختم کر دی، 90 روز تک قیام کی اجازت دے دی گئی،متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب بغیر ویزے کے اسرائیل جا سکیں گے۔اماراتی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے جاری کردہ اعلامیے کے حوالے سے بتایا گیا

ہے کہ اماراتی شہری جلد بغیر ویزا حاصل کیے اسرائیل کا 90 روز تک کا دورہ کرسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق ویزے سے استثنیٰ کا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے تحت کیا گیا ہے اور اس کی توثیق کے ساتھ ہی یہ نافذالعمل ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں