کورونا کیسز 10 روز میں دگنے ہو گئے، تشویش پھیل گئی

لندن(پی این آئی)کورونا کیسز 10 روز میں دگنے ہو گئے، تشویش پھیل گئی،یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویش ناک حد تک پھر اضافہ ہوا ہے اور 10 دن میں کورونا وائرس کے کیسز دگنے ہو گئے ہیں۔جمعرات کو یورپی ملکوں میں ایک دن میں 2 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔یورپ میں امریکا، برازیل اور بھارت

کے مجموعی کورونا وائرس کے کیسز کے مقابلے میں زیادہ کیس سامنے آ رہے ہیں۔کیسز بڑھنے پر اٹلی کے ریجن لومبارڈی میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔روم سمیت اٹلی کے ریجن لازیو اور کمپانیہ میں آج سے رات کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 36 ہزار 968 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 65 ہزار 726 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس کے مزید 38 علاقوں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 210 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 9 لاکھ 99 ہزار 43 رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 54 ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 17 ہزار 336 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 61 ہزار 312 ہو گئی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار 60 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 42 ہزار 874 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 96 لاکھ 69 ہزار 239 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 75 ہزار 80 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار 947 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close