ایک اور اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا مزید کتنے ممالک اسرائیل کو قبول کرنا چاہتے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اتفاق کرلیا ،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی سوڈانی قیادت اور اسرائیلی وزیراعظم سے فون پر گفتگو ہوئی جس کے بعد امریکی صدر نے سوڈان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس اقدام سے علاقائی سطح پرتبدیلی آئے گی۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے پھر سے دعوی کیا کہ مزید5 ممالک ہیں جو اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات اوربحرین بھی اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close