امریکی شہریوں کو اٹھائے جانے کا خطرہ، امریکی سفارتخانے سے ویزوں کا اجراء بند کر دیا گیا

استنبول (پی این آئی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں اور استنبول میں امریکی شہریوں کے اغوا کی مصدقہ رپورٹس کے باعث ترکی میں موجود اپنے تمام مشنز سے ویزہ سروس کو عارضی طور پر معطل کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جمعے کو امریکی سفارتخانے

نے کہا ہے کہ ترکی میں امریکی مشن کو مصدقہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ استنبول سمیت ترکی میں دیگر مقامات پر بشمول امریکی کونسل جنرل، امریکی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو اغوا کیا جا سکتا ہے اور ان پر دہشت گرد حملے ہو سکتے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بیان ترکی میں سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھ کر جاری کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close