دبئی کا پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر انٹری دینے سے انکار

کراچی (نیوز ڈیسک) سینکڑوں ‘ملازمت کے متلاشیوں’ کو ویزا کی شرائط پوری نہ کرنے پر ایئرپورٹ پر داخلے سے انکار کردینے کے بعد پاکستانیوں اور بھارتیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سیاحوں / وزٹ ویزوں پر ملازمت کی تلاش میں دبئی جانے کے لئے پرواز نہ کریں۔قومی موقر نامےکی

رپورٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیاحوں / وزٹ ویزوں پر پھنسے ہوئے مسافروں کے جاری مسئلے کا جواب دیتے ہوئے دبئی میں پاکستانی اور بھارتی مشنزنے اپنے ممالک سے ملازمت کے متلاشیوں سے ان ویزوں پر متحدہ عرب امارات آنے سے پرہیز کرنے کو کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close