انقرہ(پی این آئی) ترکی نے کہا ہے کہ اگر آذربائیجان نے درخواست کی تو وہ اس کی مددکے لیے اپنی فوج بھیجنے میں بالکل بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔نجی نیوز چینل کے مطابق ترک نائب صدر فواد اوکتائے کا کہنا تھاکہ آذربائیجان کے کہنے پر عسکری امداد فراہم کی جائے گی تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب
تک آذربائیجان نے اس قسم کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔فواد اوکتائے نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے علاقے پر جاری تنازعے کے خاتمےکے لیے فرانس، امریکا اور روس کی سربراہی میں تشکیل کردہ گروپ آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈکارپوریشن اِن یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک تنازعے کا حل نہیں چاہتے اور آرمینیا کی سیاسی اور عسکری طور پر مدد کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں