اور کچھ نہیں کیا، صرف خاموشی سے کیمرے کو گھورتا رہا، پھر کیا ہوا؟

ویتنام (پی این آئی)اور کچھ نہیں کیا، صرف خاموشی سے کیمرے کو گھورتا رہا، پھر کیا ہوا؟، ٹک ٹاک پر عجیب عجیب حرکتیں کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں، لیکن ویت نام سے تعلق رکھنے والا ادھیڑ عمرآن تران تان (@anhtrantan) اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں کچھ نہیں کرتا۔ وہ نہ کوئی حرکت کرتا ہے اور نہ ہی کچھ

بولتا ہے، بس خاموشی سے اپنے سمارٹ فون کیمرے کو گھورتا رہتا ہے جبکہ پس منظر میں کوئی گانا بج رہا ہوتا ہے۔ اپنی اسی ’’ادا‘‘ کی وجہ سے وہ اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد 5 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ اس کی ویڈیوز کو کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ اس کی ویڈیوز کو اب تک 78 لاکھ لوگ پسند (لائک) بھی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close