فون اور بینک کارڈ کی غیر قانونی فروخت، 4600 پکڑے گئے

بیجنگ(پی این آئی)فون اور بینک کارڈ کی غیر قانونی فروخت، 4600 پکڑے گئے، چین کے 29 صوبوں اور علاقوں میں پولیس نے فون کارڈز اور بینک کارڈز کی غیر قانونی فروخت پر منگل تک 4 ہزار600 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔یہ بات ریاستی کونسل کے تحت نئی قسم کے ٹیلی کام جرائم سے لڑنے کے لئے

بین وزارتی کانفرنس کے دفتر نے بدھ کے روز بتائی۔دفتر نے بتایا کہ ٹیلی کام فراڈ کیسز کے بڑے واقعات کو ختم کرنے کیلئے 10 اکتوبر کو ایسے جرائم کیخلاف قومی سطح پر شروع کی گئی مہم کے دوران مجموعی طور پر 65 ہزار فون اور بینک کارڈز ضبط کیے گئے۔دفتر نے کہا کہ مستقبل میں بھی مرکزی حکام اور مقامی حکومتیں عوام کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے فون اور بینک کارڈز کی غیرقانونی فروخت کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں