فضائی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا

تہران(پی این آئی)فضائی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا، ایرانی فضائی دفاع نے بدھ کے روز ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات تسنیم نیوز ایجنسی نے بتائی ہے۔گارڈینز آف ولایت سکائی۔99 کے کوڈ نام سے فضائی دفاعی مشق میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی(آئی آر جی

سی) اور فوج کی یونٹوں نے حصہ لیا۔رپورٹ کے مطابق ایرانی لڑاکا طیارے ، بمبار، ملکی ساختہ ڈرونز، میزائل سسٹمز، ریڈارز، الیکٹرانک جنگی ساز وسامان اور مواصلاتی نظام نے اس جنگی کھیل میں حصہ لیا۔اس مشق کا مقصد جنگی تیاری اور ایران کی مسلح افواج کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں کو حقیقی جنگ کی صورتحال میں مستحکم کرنا ہے۔اس میں شریک یونٹس کم ، درمیانی اور زیادہ بلندی پر فضائی خطرات کیخلاف حکمت عملی پر مشق کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں