ریاض (پی این آئی )حجاز مقدس میں 7 ماہ کے بعد شروع ہو نے والے عمرے میں خاص بات کیا تھی؟ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے باور کرایا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بندش کے بعد عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے مرحلے میں معتمرین میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت
حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عمرہ کی ادائی کے لیے صرف اعتمرناایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ایک لاکھ 25 ہزار معتمرین کو عمرہ کی اجازت دی گئی۔ اس ایپ کے ذریعے 2 ملین افراد نے عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی ہے۔داریں اثناء الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے ترجمان ھانی حیدر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 45 ہزار عمرہ زائرین اور ایک لاکھ 20 ہزار نمازی مسجد حرام میں آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں