سعودی عرب تیزی سے بدلنے لگا، یورپ کے جدید ملک میں خاتون سفیر مقرر

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب تیزی سے بدلنے لگا، یورپ کے جدید ملک میں خاتون سفیر مقرر، سعودی عرب نے ایک اور خاتون کو سفیر نامزد کردیا۔ سعودی عرب کی جانب سے آمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں سفیر نامزد کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہزادی ریما بنت بندر کو امریکہ میں سفیر مقرر

کیا گیا تھا۔ وہ اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی اپس پی اے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ناروے کے لیے نامزد کی جانے والی سفیر آمال یحییٰ المعلمی سے حلف لیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کے لیے نامزد سفیر آمال یحیی المعلمی مختلف سرکاری مناصب پہ فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ناروے کے لیے نامزد سفیر آمال المعلمی اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ یحیی المعلمی کی بہن اور معروف ادیب و سعودی عرب میں امن عامہ کے معاون ڈائریکٹر یحیی المعلمی کی صاحبزادی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close