اسلام آباد (پی این آئی) آرمینیا کے ساتھ جاری جنگ میں آذر بائیجان نے اب تک 95 گاؤں، 1 قصبہ اور 3 شہر آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرالیے۔پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز آرمینیائی قبضے سے مزید 24 دیہات اور ایک شہر زنجیلان کو آزاد کرالیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 95 گاؤں، 1 قصبہ اور 3 شہر آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی قفقاز میں تب تک امن و سلامتی نہیں ہوسکتی جب تک آرمینیا جارحیت بند نہ کرے اور آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے آزاد نہ کرے۔
مزید 24 دیہات اور 🇦🇿 کے زنجیلان شہر کو گزشتہ روز آرمینیائی قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ آج تک آذربائیجان کے 95 گاؤں،1قصبہ، اور 3 شہر آرمینیائی قبضےسےآزاد ہیں۔
— Ali Alizada 🇦🇿 (@Ali_F_Alizada) October 21, 2020
جنوبی قفقاز میں تب تک امن و سلامتی نہیں ہوسکتی جب تک آرمینیا جارحیت بند نہ کرے اور آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے آزاد نہ کرے pic.twitter.com/Dzt02vhUcC
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں