ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی حمایت میں سابق امریکی صدر میدان میں نکل آئے، ریلی میں شرکت کی، جوش و خروش پیدا کر دیا

واشنگٹن(پی ان آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی حمایت میں سابق امریکی صدر میدان میں نکل آئے، ریلی میں شرکت کی، جوش و خروش پیدا کر دیا،سابق امریکی صدر باراک اوباما نے فلا ڈیلفیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی انتخابی ریلی میں شرکت کی۔ جوبائیڈن صدر باراک اوباما کے نائب

کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اوباما کی شرکت سے جوبائیڈن کی انتخابی مہم کو تقویت ملےگی۔ یہ بات اہم ہے کہ اگلے ماہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے۔ کورونا وائرس کے نتیجے میں امریکا میں ہونے والی ہلاکتیں، اس بار انتخابات میں اہم ترین موضوع ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close