پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ سے 11خواتین ہلاک

اسلام آباد(پی این آئی )افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب بھگدڑ سے 11 خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کے قریب سٹیڈیم میں ہزاروں افراد ویزے کی درخواست دینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت

جلال آباد کے سٹیڈیم میں جمع افراد جب وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے تو بھگدڑ مچی اور کئی افراد کچلے گئے۔مقامی ہسپتال کے ترجمان ظاہر عادل نے کہا ہے کہ واقعے میں آٹھ خواتین سمیت دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سکیورٹی حکام نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close