امریکہ میں اگلے 6 ہفتے تاریک ترین قرار دے دیئے گئے، الرٹ جاری کر دیا گیا، امریکی قوم دباؤ میں آ گئی

واشنگٹن (پی این آئی)امریکہ میں اگلے 6 ہفتے تاریک ترین قرار دے دیئے گئے، الرٹ جاری کر دیا گیا، امریکی قوم دباؤ میں آ گئی، امریکی ماہرین صحت نے کورونا وائرس کےحوالے سے نیا انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگلے 6ہفتے تاریک ترین دن ہوں ثابت گے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے

متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد85لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات دو لاکھ 26ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں، امریکا اس وائرس کے سبب دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔اس حوالے سے امریکا میں کورونا وائرس کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے حوالے سے آئندہ6ہفتے تاریک ترین دن ہوں گے، ملک میں یومیہ55ہزار کورونا کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل اوسٹر ہوم نے کہا کہ چند ماہ میں یومیہ75ہزار کورونا کیسز سامنے آسکتے ہیں، غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد85لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک کورونا وائرس سے2لاکھ26ہزارسے زائد اموات ہوچکی ہیں۔اس سے قبل امریکا میں متعدی امراض کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے بھی گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ امریکی ریاستوں فلوریڈا، ایریزونا اور ٹیکساس میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close