یورپ کا پہلا ملک جس نے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، کیا کچھ بند کر دیا گیا؟ جانیئے

لندن(پی این آئی)یورپ کا پہلا ملک جس نے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، کیا کچھ بند کر دیا گیا؟ جانیئے،کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت آئر لینڈ نے یورپ کی بعض سخت ترین پابندیاں عائد کردیں جس کے ساتھ ہی یہ دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ میڈیارپورٹس

کے مطابق کورونا وائرس کے سبب آئرلینڈ دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ حکومت نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے کافی سخت نئی پابندیاں عائد کردی ہیں اور غیر ضروری تجارتوں کو بند کر دیا ہے۔آئرلینڈ کی نیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ٹیم (این پی ایچ ا ی ٹی)کی جانب سے کورونا کے 1031 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے ملک میں لیول۔5 کے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔نئے اقدامات کے تحت غیر ضروری کاروبار بند رہیں گے جبکہ بار اور ریستوراں میں بیٹھ کر کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لوگ وہاں سے کھانے پینے کی چیزیں صرف خرید سکیں گے۔بدھ کے روز سے نافذ ہونے والے یہ نئے اقدامات اگلے چھ ماہ تک برقرار رہیں گے۔ ان نئے اقدامات کے ساتھ ہی آئرلینڈ کورونا وائرس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے ٹیلی ویزن پر اپنے خطاب میں کہاملک کے ہر شہری سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔سکولوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مارٹن نے کہاہم اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے اور نا ہی اجازت دیں گے کہ ہمارے بچوں اور نوجوانوں کا مستقبل اس بیماری کا ایک اور شکار بنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close