واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کی اسٹریٹیجک کمان نے کہا ہے کہ اس نے اپنی سالانہ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول مشق گلوبل تھنڈرکاآغاز کردیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ہر سال ، امریکی اسٹریٹیجک کمان اپنی سالانہ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول مشق گلوبل تھنڈرکوانجام دیتی ہے،اور رواں سال بھی کوویڈ-19کے باوجود کوئی چیز
مختلف نہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گلوبل تھنڈر 21 جوہری تیاریوں اورکم سے کم اسٹریٹیجک صلاحیتوں کو یقینی اور بہتر بنانے کے لئے مصنوعی اہداف کے خلاف حقیقت پسندانہ تربیتی سرگرمیوں پر توجہ دے گی۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس مشق میں جوہری تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اسٹریٹیجک حملوں کی روک تھام ، ان کا پتہ لگانے اورضرورت کی صورت میں جوابی اسٹریٹیجک حملوں کے لئے امریکی کمانڈز ، سرکاری ایجنسیوں اور اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوکرعالمی کاروائیوں کے حوالے سے تربیت شامل ہے۔اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مشق میں آسٹریلیا اور برطانیہ بھی شامل ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں