فلسطینی شہریوں نے یو اے ای کے وفد کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا‎‎

اسلام آباد (پی این آئی )فلسطنیوں کے وادی الحِلوہ انفارمیشن پیج پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکار وں کے حصار میں اماراتی وفد کو فلسطینی عوام کے شدید احتجاج کی وجہ سےمسجد اقصیٰ سے نکالا جارہا ہے ۔جبکہ فلسطینی شہری عرب امارات کے وفد سے

اسرائیل کیساتھ ہونے والے معاہدوں پر سوال بھی کررہا ہے اور ساتھ ساتھ انہیں مسجد سے نکلنے کا بھی کہتا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ فلسطینی حکومت عرب امارات ، بحرین کے معاہدوں کو مسترد کر چکی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ اماراتی کسی بھی سنگل شہری کو مسجد اقصی داخل نہیں ہونے دیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close