اسرائیل سے دبئی اور ابوظہبی کے لیے ہفتہ وار کتنی کمرشل اور کارگو پروازوں کا منصوبہ؟ معاہدے پر دستخطوں کی تیاری کر لی گئی

تل ابیب(پی این آئی)اسرائیل سے دبئی اور ابوظہبی کے لیے ہفتہ وار کتنیکمرشل اور کارگو پروازوں کا منصوبہ؟ معاہدے پر دستخطوں کی تیاری کر لی گئی۔اسرائیلی وزارت برائے نقل و حمل نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے تحت اسرائیل کے بین گوریون

ہوائی اڈے سے دبئی اور ابوظبی کے درمیان ہر ہفتے 28 کمرشل پروازوں کی اجازت دی جاسکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت جنوبی اسرائیل کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے پر لامحدود تعداد میں چارٹر پروازوں کی اجازت ہو گی اور ہر ہفتے 10 کارگو پروازیں چلائیں جائیں گی۔ خیال رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔وزارت نقل وحمل نے بتایا کہ ہوابازی کے معاہدے پر بین گوریون ہوائی اڈے پر دستخط ہوں گے اور امید ہے کہ پروازوں کا آغاز چند ہفتوں کے اندر ہو جائے گا۔اسرائیلی فضائی کمپنی نے اسرائیل نے گذشتہ ستمبر کے اوائل میں کہا تھا کہ اس نے تل ابیب سے امارات جانے والی پروازوں کو چلانے کے لیے فلائٹ کے شیڈول تیار کر لیا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے فروغ کے امکانات کے پیش نظر فلائٹ آپریشن کو موثر اور فعال بنایا جائے گا۔کمپنی کی ایک ترجمان نے بتایا کہ سول ایوی ایشن حکام سے پروازیں چلانے کے لیے اجازت کی درخواست کی تھی اور منظوری جاری ہونے تک تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے فلائٹ شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق سب سے بڑی اسرائیلی ایئر لائن االعال کے بارے میں بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے لیے کارگو پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک تجارتی پروازوں کو چلانے کی اجازت کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں