بیجنگ(پی این آئی)،کورونا کی تشخیص کے لیے جدید ترین آلہ ایجاد کر لیا گیا، اچھی خبر آ گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق توہوکُو یونی ورسٹی اور حساس پیمائشی آلات تیار کرنے والی ایک جاپانی کمپنی نے ایک ایسا نظام وضع کر لیا ہے جس کی مدد سے کسی بھی شخص کی سانس سے کرونا وائرس کی تشخیص کی
جا سکتی ہے۔مذکورہ دونوں اداروں نے کرونا کے ٹیسٹنگ نظام کے تجرباتی نمونے کی تیاری مکمل کر لی ہے، یہ آلہ 3 حصوں پر مشتمل ہے۔آلے کا پہلا حصہ تقریباً 5 منٹ تک چھوڑے گئے سانس کو جذب کرتا ہے، دوسرا حصہ سانس میں موجود تمام کرونا وائرس کو غیر فعال بناتے ہوئے وائرس میں موجود پروٹینز حاصل کرتا ہے، جب کہ تیسرے حصے میں پروٹینز کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔یہ آلہ تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس تقریباً ایک گھنٹے میں نتائج دے سکتی ہے، اس آلے کی کامیاب طبی آزمائش دس متاثرہ افراد پر کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں