انقرہ(پی این آئی)ترکی کے صدر نے اپنی عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی۔ صدر طیب اردوان نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کر دیا۔ترک صدر نے ڈرلنگ جہاز اورچ رئیس پر اجلاس کی صدارت کی اور ڈرلنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ 2023ء کےلیے مقرر کردہ اہداف حاصل کر رہے ہیں
اور اب نظر 2053ء کے اہداف پر ہے، آئندہ نسلوں کےلیے طاقتور ترکی چھوڑنا چاہتے ہیں۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 85 ارب کیوبک میٹرز کے دریافت ہونے والے نئے ذخائر، اس سے قبل دریافت ہونے والے 320 ارب کیوبک میٹرز کے علاوہ ہیں۔ اس طرح ترکی کے قدرتی گیس کے سمندر سے دریافت ہونے والے ذخائر 405 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں