کرونا کے حوالے سے مزید مشکل وقت آنے والا ہے، سردیاں کیسی ہوں گی ؟کرسمس کا تہوار کیسے منایا جا سکے گا؟ عالمی رہنماؤں میں پریشانی پھیل گئی

برلن(این این آئی )جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کرونا وبا سے اپنی عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حوالے سے مزید مشکل وقت آنے والا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو پیغام میں جرمن چانسلر میرکل نے عوام کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے خبردار کرتے

ہوئے کہا کہ اس یک جہتی کا دوبارہ مظاہرہ کریں، جو انہوں نے رواں برس موسمِ بہار کے ایام میں دکھائی تھی۔ میرکل کے مطابق کورونا کی وبا کے پھیلائو کو قابو کرنے اور وائرس کے پھیلا ئوکو سست کرنا بھی ان اقدامات کا مقصد تھا۔جرمن چانسلر میرکل نے اپنے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ مشکل وقت ہمارے سامنے ہے، سردیاں کیسی ہوں گی اور کرسمس کا تہوار کیوں کر اور کیسے منایا جا سکے گا؟ اس کا انحصار ہمارے احتیاطی رویوں پر ہو گا اور آنے والے دن اور ہفتے ہی اس کا تعین کرسکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close