ممبئی(پی این آئی)بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکمران جماعت بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف پاکستان اور افغانستان نے بھی بھارت سے بہتر اقدامات کیے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راہول گاندھی نے آئی ایم ایف کی
جانب سے کئی ممالک کی جی ڈی پی سے متعلق جاری کیے گئے گراف کی تصویرشیئر کی اور ساتھ لکھا یہ بی جے پی حکومت کی ایک اور ٹھوس کامیابی ہے، پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وائرس بحران کو بھارت سے بہتر طور پر سنبھالا ہے۔گراف کے مطابق بھارت کی معیشت کے 10.3 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے جو خطے کے دیگر ممالک چین، بھوٹان، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، میانمار، نیپال اور افغانستان سب سے زیادہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں