بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو پاکستان سے سیکھنے کی تلقین کردی، بھارتی سیاست میں شرمندگی

دہلی(پی این آئی)بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو پاکستان سے سیکھنے کی تلقین کردی، بھارتی سیاست میں شرمندگی،بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی قائد راہول گاندھی نے ایک بار پھر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پاکستان سے سیکھنے کی

تلقین کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں راہول گاندھی نے ایک تیر سے دو نشانے لگائے۔انہوں نے کورونا وائرس کے کیسز سے متعلق چارٹ شیئر کیا اور نریندر مودی سرکار پر طنز کا تیر چلاتے ہوئے کہا کہ ’بی جے پی کی ایک اور واضح کامیابی‘ ۔راہول گاندھی نے ساتھ ہی بی جے پی کو اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کورونا وائرس پر بھارت کے مقابلے میں پاکستان اور افغانستان نے بہترانداز سے قابو پایا ہے۔ان کے اس پیغام کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا طوفان برپا ہوگیا، 43 ہزار سے زائد لوگوں نے راہول گاندھی کی بات کو لائیک کیا اور 13ہزار کے قریب نے اسے ری ٹوئٹ کیا۔راہول گاندھی کے طنز اور مشورہ پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی، ایک نے اسے گریٹ آئیڈیا قرار دیا تو دوسرے نے گانگریس رہنما کو مستقبل کا وزیر اعظم تک کہہ دیا۔ایک صارف نے راہول گاندھی سے استفسار کیا کہ ’آپ بھارت کی ہر چیز کا موازنہ پاکستان سے کیوں کرتے ہیں؟ کیا پاکستان اور بھارت کی آبادی اور ڈیموگرافی یکساں ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close