کورونا کی دوسری لہر، یورپی ملک میں ایک روز میں کورونا کے کنتے نئے مریض سامنے آ گئے؟

جرمنی(پی این آئی)کورونا کی دوسری لہر، یورپی ملک میں ایک روز میں کورونا کے کنتے نئے مریض سامنے آ گئے؟جرمنی میں گزشتہ روز سات ہزار تین سو چونتیس نئے کورونا کیسز سامنے آگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بتایاکہ جرمنی میں کسی ایک روز میں کورونا وائرس کے

شکار افراد کی تعداد میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ اس سے قبل مارچ میں کے آخر میں جرمنی میں چھ ہزار تین سو کیسز یومیہ دیکھے گئے تھے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ تب چوں کہ ٹیسٹنگ کی تعداد و صلاحیت گزشتہ روز کے مقابلے میں خاصی کم تھی، اس لیے ممکن ہے کہ تب بھی معلوم تعداد سے کہیں زائد افراد کورونا کے وائرس میں مبتلا ہوئے ہوں۔ جرمنی میں چھ سو پچانوے مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں منتقل کیا گیا جن میں سے تین سو انتیس کو مصنوعی طور پر تنفس دیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close