پاکستانیوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ، سعودی ائیر لائن کا دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ریاض (پی این آئی)سعودی ائیرلائن نے اسلام آباد اور کراچی کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ائیر لائن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی سمیت دنیا بھر کے 20 مقامات کے لئے عالمی پروازیں بحال کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ ماہ بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر

پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب سعودی ائیر لائن نے دنیا بھر کے بیس شہروں کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے یاد رہے کہ سات ماہ کے بعد سعودی ائیر لائن بین الاقوامی کمرشل پروازیں بحال کر رہی ہے۔سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کے لئے تین روز قرنطینہ میں رہنا لازمی ہو گا اور مملکت میں پہنچنے کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے اندراپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرانا لازمی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close